ْآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی

رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جنوبی افریقانے میچ 6 رنز سے جیت لیا، شبنم اسمائیل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

جمعہ 11 مارچ 2022 16:50

ْآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی
کرائس چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی ،224 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جنوبی افریقانے میچ 6 رنز سے جیت لیا، شبنم اسمائیل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اوپنر ناہیدہ خان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 26 کے اسکور پر سدرا اور کپتان بسمہ کی وکٹیں دو گیندوں پر گر گئیں۔

اس کے بعد امیمہ سہیل نے ناہیدہ کے ساتھ رنز بڑھائے، ناہیدہ 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پھر عمیمہ اور ندا ڈار نے پارٹنر شپ لگائی ، اسکور 144 ہوا توامیمہ 65 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔عمیمہ کے پویلین لوٹ جانے کے بعدوکٹین گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم ندا ڈار دوسرے اینڈ سے رنز بناتے رہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری اوورز میں جب گرین شرٹس کو 11 رنز درکار تھے تو ندا 55 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہو گئیں ، پھر پوری ٹیم 217 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور یوں جنوبی افریقانے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ویمنز ٹیم نے جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے میچ میں ابتدائی 2 وکٹیں جلد حاصل کرلیں تاہم اس کے بعد لورا وال ورڈت نے 75 اور 62 رنز اسکور کرنے والی سونے لوس نے مل کر 89 رنز کی شراکت قائم کی۔جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی 6 بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں، ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر فاطمہ ثناء اور غلام فاطمہ رہیں، دونوں نے 3،3 وکٹ حاصل کیے۔
وقت اشاعت : 11/03/2022 - 16:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :