پاکستان چوتھی مرتبہ سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا

فائنل میں 16 سالہ احسن رمضان نے ایران کے تجربہ کار کھلاڑی عامر سرکوش کو شکست دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2022 21:33

پاکستان چوتھی مرتبہ سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مارچ 2022ء ) پاکستان چوتھی مرتبہ سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا، فائنل میں 16 سالہ احسن رمضان نے ایران کے تجربہ کار کھلاڑی عامر سرکوش کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کم عمر کھلاڑی احسن رمضان نے پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ 16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کے تجربہ کار کھلاڑی عامر سرکوش کو شکست دے کر پاکستان کو چیمپئن بنوا دیا۔

(جاری ہے)

یوں پاکستان چوتھی مرتبہ سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ دوحا میں ہونے والے مقابلے میں 16سالہ احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ قطرکے دارالحکومت دوحا میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 11/03/2022 - 21:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :