پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

قومی خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جو 16 جولائی سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا

ہفتہ 12 مارچ 2022 12:16

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جو 16 جولائی سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جولائی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا دیا ، 224 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، یہ ایونٹً میں پاکستان کی تیسری شکست ہے۔
وقت اشاعت : 12/03/2022 - 12:16:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :