عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف 58 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی نژاد بلے باز نیشنل سٹیڈیم میں سب سے طویل بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی پلیئر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2022 12:56

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف 58 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مارچ 2022ء )  عثمان خواجہ نیشنل سٹیڈیم میں سب سے طویل بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی پلیئر بن گئے۔ عثمان خواجہ 406 منٹ سے وکٹ پر موجود ہیں، ان سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے سب سے طویل اننگز بوب سمپسن نے کھیلی تھی۔ بوب سمپسن نے 1964ء میں کراچی ٹیسٹ میں 405 منٹ وکٹ پر قیام کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عثمان خواجہ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پہلے دن 90 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹ پر 251 رنز بنائے، عثمان خواجہ 127 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر سنچری ہی اسپیشل ہوتی ہے، کراؤڈ میں میرے رشتے دار بھی موجود تھے۔ آسٹریلوی اوپنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے لیگ سائیڈ پر منفی بولنگ کی تاکہ رنز روک سکے، یہ حکمت عملی اپنانا ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری کوشش ہے کہ 450 سے 500 کے درمیان اسکور کریں۔ عثمان خواجہ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن 127 رنز کے لیے 266 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 13 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی 47 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی اور 82 اننگز کے دوران 3 ہزار 239 رنز بنائے ہیں، ان کا بہترین اسکور 174رنز ہے۔
وقت اشاعت : 13/03/2022 - 12:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :