بھارت، کبڈی کھلاڑی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

منگل 15 مارچ 2022 13:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں بین الاقوامی سطح کے کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل امبیان کو کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی عمر 40 برس تھی، گولی لگنے کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سندیپ ٹورنامنٹ کے مقام سے باہر آیا تو چار افراد نے اس پر گولیاں چلا دیں، پولیس کو شبہ ہے کہ کبڈی کھلاڑی کو آٹھ سے دس گولیاں ماری گئی تھیں۔جالندھر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لکھویندر سنگھ کے مطابق کبڈی کھلاڑی کا تعلق شاہکوٹ کے گاؤں ننگل امبیان سے ہے تاہم وہ انگلینڈ میں آباد تھا اور برطانوی شہری ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2022 - 13:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :