ڈپٹی کمشنر جشن بہاراں سپورٹس گالا ٹیبل ٹینس ڈسٹر کٹ چیمپئن شپ محمد برہان مینز اوپن ،صبا گرلز اوپن محمد ایان بوائز انڈر 16کے چیمپئن بن گئے

جمعرات 17 مارچ 2022 14:15

ڈپٹی کمشنر جشن بہاراں سپورٹس گالا ٹیبل ٹینس ڈسٹر کٹ چیمپئن شپ محمد برہان مینز اوپن ،صبا گرلز اوپن محمد ایان بوائز انڈر 16کے چیمپئن بن گئے
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر جشن بہاراں سپورٹس گالا ٹیبل ٹینس ڈسٹر کٹ چیمپئن شپ محمد برہان مینز اوپن ،صبا گرلز اوپن محمد ایان بوائز انڈر 16کے چیمپئن بن گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپیارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر جشن بہاراں سپورٹس گالا میں ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ منعقد ہوئی جسمیں ضلع بھر کے بوائز اور گرلزکھلاڑیوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی محمد اعجازمئیو ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر خانیوال جبکہ مہمانان اعزازہمایوں خان ضلعی صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن اور شیخ انجم بشیراحمد صدرسینئرورکنگ جرنلسٹ فورم/ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال تھے جبکہ رانا معین الدین صدر ڈسٹر کٹ سپورٹس ویلفئیرایسوسی ایشن ،شیخ قلزم بشیراحمد ،عدنان سعید چوہدری خبریں ،مجتبیٰ خان ، محمد جاوید گجر ،چوہدری محمد عادل ،محمد عبداللہ ملتزم ،قیصر عباس ،محمدجاوید خان ،چوہدری آصف حفیظ ،عنبر بشیر احمد جنرل سیکرٹر ی پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن شوٹنگ والی بال محمد کامران پہلوا ن ، سُندر پہلوان ،اشتیاق قدیر کرکٹ ،محمد برہان بوبی فٹ بال ،محسن خان بیڈمنٹن ،مرزا افضال سائیکلینگ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے نمائندوں اور سوشل ورکز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مردوںکے ٹیبل ٹینس اوپن مقابلوںمیںبرہان نے محمد جاوید کو جبکہ گرلز مقابلوں میں صباء نے سعدیہ جبکہ جونیئزبوائزانڈر 16مقابلوں میں محمد ایان نے موحدحامد کو شکست دیکرپہلی پوزیشن حاصل کی کامیاب کھلاڑیوں میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر محمد اعجاز مئیو ،ہمایوں خاں،شفیق الرحمن خٹک سابق ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر، انجم بشیر احمد صدررسینئرورکنگ جرنلسٹ فورم/ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال،رانا معین الدین صدر ڈسڑکٹ سپورٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن،امتیازعلی اسد ، چوہدری عدنان سعید اور قلزم بشیر احمدنے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔کھیلوں کی تمام تنظیموں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈسڑکٹ تیبل ٹینس ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/03/2022 - 14:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :