سپورٹس بورڈ نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے گرد 14آہنی سکیورٹی دروازوں کی تعمیر شروع کردی ،

کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول اور ورلڈ کبڈی لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل کے موقع پر پاکستان آنے والی غیر ملکی ٹیموں کی موثر سکیورٹی کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے گرد 14آہنی سکیورٹی دروازوں کی تعمیر شروع کردی ہے جن میں 9ایکسٹرنل اور 5انٹرنل دروازئے ہیں ،ڈی جی سپورٹس عثمان انور کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنا سپورٹس بورڈ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے انتہائی اہم منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی موثرسکیورٹی کے لئے حفاظتی دروازے تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر سکیورٹی گیٹس، حفاظتی وال، پنجاب سٹیڈیم اور پنجاب جمنیزیم کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ منصوبوں کی جلدازجلد تکمیل کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اس سلسلہ میں کام کی رفتار تیز کردی ہے، انشاء اللہ آئندہ دو ماہ تک یہ منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد یہاں پر بین الاقوامی ٹیمیں آکر کھیلیں گی، سوئمنگ پول کمپلیکس کا کام 90فیصد سے زائد مکمل ہے اب صرف فیشنگ ٹچز دیئے جارہے ہیں اس کے مکمل ہونے پر عالمی معیار کی چیمپئن شپ کرائی جائیگی جس میں بیرون ممالک کے شہرت یافتہ تیراک حصہ لیں گے، انہوں نے بتایا کہ پنجاب جمنیزیم کو مزید بہتر کرنے کیلئے کام شروع کررہے ہیں اور اس میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اسی طرح سکیورٹی کے حوالے سے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں پنجاب سٹیڈیم کے گردچار دیواری مکمل ہو چکی ہے اور اب نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے چاروں اطراف میں سکیورٹی دروازے تعمیر کیے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا سپورٹس بورڈ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ہم کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرسکیں۔

وقت اشاعت : 27/09/2014 - 20:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :