گلین میکسویل بھارتیوں کے داماد بن گئے

آسٹریلین آل رائونڈر نے گرل فرینڈ وینی رامن نے شادی کرلی، تصاویر وائرل،زندگی کے اتار چراؤ میں آپ کے ساتھ رہوں گی : وینی رامن کی انسٹاگرام پوسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 مارچ 2022 18:32

گلین میکسویل بھارتیوں کے داماد بن گئے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2022ء ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی نژاد گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کرلی۔ وینی رامن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے شوہر کے لیے پیغام بھی لکھا۔ رینی رامن نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی ہمیں کہاں لے جاتی ہے لیکن جب تک میں آپ کے ساتھ ہوں میں جانتی ہوں کہ میں اپنے حقیقی گھر پر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کی نمبر مداح بنوں گی، زندگی کے اتار چراؤ میں آپ کے ساتھ رہوں گی، جب آپ گولف کورس پر اپنے دن کے بارے میں بات کریں گے تو میں ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھوں گی۔

خیال رہے کہ فروری میں میکسویل گلین نے واضح کیا تھا کہ وہ دورہ پاکستان سے محروم رہیں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی شادی کی وجہ سے آئی پی ایل 2022ء کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔ گلین میکسویل کی آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر سے نوبیاتا جوڑا کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔                                                                                   
وقت اشاعت : 20/03/2022 - 18:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :