پہلی کمشنر سیٹلائٹ اوپن سکواش چمپئن شپ کل راولپنڈی میں شروع ہوگی

پیر 21 مارچ 2022 14:31

پہلی کمشنر سیٹلائٹ اوپن سکواش چمپئن شپ کل راولپنڈی میں شروع ہوگی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) پہلی کمشنر سیٹلائٹ اوپن سکواش چمپئن شپ کل منگل سے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگی، کمشنر راولپنڈی وصدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل (آج )منگل صبح گیارہ بجے چمپئن شپ کاافتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر سے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) سے رجسٹرڈ 32 مردکھلاڑی حصہ لیں گے۔چمپئن شپ کا فائنل 25مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2022 - 14:31:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :