ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف گروپ میچ جیت لیا

اتوار 28 ستمبر 2014 17:02

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف گروپ میچ جیت لیا ہے۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف تھا جس میں قومی ٹیم نے اپنے حریف کو 30 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے چت کیا، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسنگ میں قومی باکسر محمد وسیم نے پری کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 17:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :