لاہور ٹیسٹ، اظہر علی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو سر ڈان بریڈ مین کے پاس بھی نہیں

اظہر علی 7000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے 5ویں اور مجموعی طور پر 54 ویں بیٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 مارچ 2022 16:27

لاہور ٹیسٹ، اظہر علی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو سر ڈان بریڈ مین کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2022ء ) قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر اظہر علی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ۔ اظہر علی نے 94 ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے، اور اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست ممیں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

اظہر علی سات ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر 54 ویں بیٹر بن گئے۔ اظہر علی سے قبل پاکستان کے صرف 4 کرکٹرز ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز بنا سکے ہیں۔ ان کرکٹرز میں یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف شامل ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا کے عظیم ترین بلے باز سمجھے جانے والے آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین نے اپنے 20 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں 52 میچز میں 6996 رنز سکور کیے تھے۔                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 23/03/2022 - 16:27:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :