خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور فرنٹیئر کور نارتھ,خیبر پختونخواہ کے باہمی اشتراک سے پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 بڑے جوش و خروش سے اختتام پذیر ہوا

پاکستان سپورٹس فیسٹول قبائلی اضلاع خیبر, مہمند اور باجوڑ میں یکم فروری سے بائیس مارچ تک کھیلا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 مارچ 2022 12:40

خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں  خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور فرنٹیئر کور نارتھ,خیبر پختونخواہ کے باہمی اشتراک سے  پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 بڑے جوش و خروش سے اختتام پذیر ہوا
خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2022ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں  خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور فرنٹیئر کور نارتھ,خیبر پختونخواہ کے باہمی اشتراک سے  پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 بڑے جوش و خروش سے اختتام پذیر ہوا. پاکستان سپورٹس فیسٹول قبائلی اضلاع خیبر, مہمند اور باجوڑ میں یکم فروری سے بائیس مارچ تک کھیلا گیا. جس میں ان اضلاع کی ایک ہزار سے زائد ٹیموں اور دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےحصہ لیا.



سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, بیڈمنٹن, ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے منعقد ہوئے. ضلع خیبر میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مختلف مقابلوں کے فائنل میچز کھیلے گئے.

(جاری ہے)

مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے اورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی نے جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے.

اس سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور نئے ٹیلینٹ کی تلاش ہے.

ان اضلاع کے نوجوانوں نے اس فیسٹول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حکومت پاکستان اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نئے کھلاڑی ابھرکر سامنے آئیں گے. اختتامی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی.
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 12:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :