آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ’جنریٹر اسٹائل‘ اپنا لیا

حسن علی کے آوٹ ہونے پر ان کے سامنے ان ہی کے اسٹائل کی نقل کر ڈالی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2022 21:35

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ’جنریٹر اسٹائل‘ اپنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2022ء) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ’جنریٹر اسٹائل‘ اپنا لیا، حسن علی کے آوٹ ہونے پر ان کے سامنے ان ہی کے اسٹائل کی نقل کر ڈالی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے آخری روز میدان میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان ہی کے اسٹائل میں وکٹ گرنے کا جشن منایا۔

لاہور ٹیسٹ کے پانچویں روز جب دوسری اننگز میں حسن علی جب ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے ہی جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔

اس موقع پر حسن علی نے بھی ڈیوڈ وارنر کو حیرانگی سے دیکھا۔ بعد ازاں میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔

وقت اشاعت : 25/03/2022 - 21:35:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :