پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ایشین ٹائٹل،عثمان وزیر کا ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیاب دفاع

آصف ہزارہ نے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایسرالومان کو 10 میں سے 9 رائونڈ ہرا کر ایشین ٹائٹل کا دفاع کیا،عثمان وزیر نے انڈونیشن ٹاپ باکسر رمادھان ویریم کیخلاف ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 مارچ 2022 12:16

پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ایشین ٹائٹل،عثمان وزیر کا ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیاب دفاع
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2022ء ) پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے ایشین ٹائٹل جبکہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا ہے۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلو گرام کیٹیگری کے سپر فلائی فائٹ میں ایک اور جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ایشین ٹائٹل دوبارہ جیت لیا ہے ، آصف ہزارہ نے اپنے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایسرالومان کو شکست دے کر کامیابی سے ایشین ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔

آصف ہزارہ نے سخت مقابلے کے بعد انڈونیشین باکسر کو شکست دی ہے ، دونوں باکسرز کا مقابلہ دس رانڈز تک جاری رہا جبکہ آصف ہزارہ نے دس میں سے نو رانڈ جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آصف ہزارہ نے گذشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب ایشین بوائے عثمان وزیر نے بھی کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے، عثمان وزیر نے انڈونیشن باکسر کو پہلے راﺅنڈ میں ہی ناک آﺅٹ کردیا ۔ عثمان وزیر کا مقابلہ انڈونیشن ٹاپ باکسر رمادھان ویریم سے تھا جب کہ انہوں نے ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ عثمان وزیر نے بھی گذشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا تھا۔                                             
وقت اشاعت : 28/03/2022 - 12:16:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :