ویسٹ انڈیز رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ویسٹ انڈیز اس سال جون میں تین ون ڈے کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جو گزشتہ سال کووِڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 مارچ 2022 18:11

ویسٹ انڈیز رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کرے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2022ء ) ونڈیز کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال جون میں تین ون ڈے میچوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا، جو کہ گزشتہ سال کووِڈ 19 پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ون ڈے سیریز کو منسوخ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ون ڈے کبھی نہیں ہوئے کیونکہ انہیں کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا تھا۔ یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی مینز سپر لیگ ورلڈ کپ کوالیفائر سٹینڈنگ میں دسویں نمبر پر ہے کیونکہ وہ اپنے نو ون ڈے میچوں میں سے چار جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس کے برعکس ویسٹ انڈین ٹیم نو میچز میں سے پانچ جیت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔                                            
وقت اشاعت : 28/03/2022 - 18:11:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :