بی سی سی آئی کا کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے دستبرداری سے روکنے کیلئے پالیسی بنانے پر غور

معاملہ کیس ٹو کیس ہوگا، کارروائی شروع کرنے سے پہلےتحقیق کی جائیگی کہ اس کھلاڑی کے لیگ چھوڑنے کی وجہ حقیقی ہے یا نہیں: بھارتی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 مارچ 2022 16:11

بی سی سی آئی کا کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے دستبرداری سے روکنے کیلئے پالیسی بنانے پر غور
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2022ء ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ایک ایسی پالیسی کے بارے میں طویل عرصے سے سوچ رہا ہے جو کھلاڑیوں کو بغیر کسی معقول وجہ کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر نکلنے یا درمیان میں جانے سے روکے گی، یہ ایکٹ کچھ فرنچائزز کے خدشات کے بعد سامنے آیا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل (جی سی) کی میٹنگ میں اس بات پر بحث ہوئی کہ کس طرح کچھ کھلاڑی معمولی قیمت پر خریدے جانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہیں۔

گورننگ کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ ہماری ان فرنچائزز کے ساتھ مکمل کمٹمنٹ ہے جو لیگ کے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں۔ وہ کافی منصوبہ بندی کے بعد کسی کھلاڑی کے لیے بولی لگاتے ہیں اور اگر کوئی کھلاڑی باہر نکلتا ہے تو ان کا حساب کتاب معمولی وجوہات کی بنا پر الٹ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا کہ کوئی ایک پالیسی نہیں ہوگی کہ جس کھلاڑی نے بھی آئی پی ایل کو چھوڑا اسے ایک خاص عرصے تک لیگ میں شرکت سے روکا جائے ، یہ معاملہ کیس ٹو کیس ہوگا اور کارروائی شروع کرنے سے پہلے کچھ تحقیق کی جائے گی کہ اس کھلاڑی کے لیگ چھوڑنے کی وجہ حقیقی ہے یا نہیں۔

انجری اور انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو آئی پی ایل سے محروم ہونے کی معقول وجوہات سمجھا جاتا ہے تاہم باہر نکلنے کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں۔ جیسن رائے نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس سال کے آئی پی ایل کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ ایک اور انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 1.5 کروڑ میں خریدا تھا، نے بھی ببل کی تھکاوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے لیے اپنی عدم دستیابی کا اعلان کیا۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ماضی میں کئی بار آئی پی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ بی سی سی آئی کا خیال ہے کہ کھلاڑی کو اس کے ملک کا کرکٹ بورڈ واپس رہنے پر مجبور کر سکتا ہے اور ایسے حالات میں کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ سٹارک نے ببل کی تھکاوٹ کی وجہ سے اس سال کی نیلامی میں خود کو رجسٹر بھی نہیں کرایا۔
وقت اشاعت : 29/03/2022 - 16:11:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :