تین ملکی ٹی 20 سیریز، ملائیشیا نے پاپوا نیو گنی کو 8 رنز سے ہرا دیا

منگل 29 مارچ 2022 16:23

تین ملکی ٹی 20 سیریز، ملائیشیا نے پاپوا نیو گنی کو 8 رنز سے ہرا دیا
کیرتی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2022ء) تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے پاپوا نیو گنی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، منگل کو کیرتی پور میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ورندیپ سنگھ نے 59 اور کپتان احمد فیض نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نورمان وینوا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، ٹونی یورا 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ملائیشیا کی جانب سے شرون منانڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 29/03/2022 - 16:23:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :