پنجاب حکومت کا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورآفیشلزکیلئے 5،5لاکھ روپے انعام کا اعلان،ماڈل ٹاوٴن گراوٴنڈ خواتین کھلاڑیوں کے حوالے ،پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے” میں“ کا رویہ چھوڑ کر ”ہم“ کا راستہ اپنانا پڑے گا،مجھے یقین ہے پاکستان ہر صورت آگے بڑھیگا‘شہبازشریف،اپنی ذات کی نفی کر کے صرف اورصرف ملک وقوم کیلئے سوچناہوگا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان ہر صورت آگے بڑھے گا،پاکستان عظیم ملک ہے،ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سب کو ملکر ذمہ داری ادا کرنا ہوگی،پنجاب حکومت اورپی سی بی 9ڈویژن میں خواتین کیلئے گراوٴنڈز بنانے کامشترکہ پلان مرتب کریں،تمام وسائل مہیا کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کاایشین گیمز ویمنز کرکٹ کا فائنل جیتنے والی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

منگل 30 ستمبر 2014 19:12

پنجاب حکومت کا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورآفیشلزکیلئے 5،5لاکھ روپے انعام کا اعلان،ماڈل ٹاوٴن گراوٴنڈ خواتین کھلاڑیوں کے حوالے ،پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے” میں“ کا رویہ چھوڑ کر ”ہم“ کا راستہ اپنانا پڑے گا،مجھے یقین ہے پاکستان ہر صورت آگے بڑھیگا‘شہبازشریف،اپنی ذات کی نفی کر کے صرف اورصرف ملک وقوم کیلئے سوچناہوگا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان ہر صورت آگے بڑھے گا،پاکستان عظیم ملک ہے،ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سب کو ملکر ذمہ داری ادا کرنا ہوگی،پنجاب حکومت اورپی سی بی 9ڈویژن میں خواتین کیلئے گراوٴنڈز بنانے کامشترکہ پلان مرتب کریں،تمام وسائل مہیا کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کاایشین گیمز ویمنز کرکٹ کا فائنل جیتنے والی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کا فائنل جیتنے والی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔وزیراعلیٰ نے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر،کوچ،چےئرپرسن ویمن کرکٹ بشریٰ اعتزازاورچےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریارخان کو مبارکباد دیتے ہوئے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورآفیشلزکیلئے 5،5لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمزمیں ویمنز کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے محنت،ریا ضیت اورنظم و ضبط کے ذریعے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ،جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کھلاڑی پاکستان کی عظیم سفیر ہیں اور انہوں نے کھیل کے میدان کے اندر اورباہر بہترین ٹیم ورک سے یہ بات ثابت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم ملک ہے اورملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سب کو ملکر ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے” میں“ کا رویہ چھوڑ کر ”ہم“ کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اجتماعی ذمہ داری نبھانا ہم سب کا فر ض ہے۔اپنی ذات کی نفی کر کے صرف اورصرف ملک وقوم کیلئے سوچناہوگا تاکہ ایک جذبے اورعزم کے ساتھ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور پاکستان آگے کی جانب بڑھے ، یہی اس خوشی کے موقع کا پیغام ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ہر صورت آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ مردوں کے ساتھ خواتین میں بھی ایک مقبول کھیل ہے۔ہمیں ملکر کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکرکھیلیں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے اور اس حوالے سے کرکٹ بورڈ اور دیگر اداروں کے حکام کو غیر ملکی ٹیموں کو آمادہ کرنے کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے ،جہاں تک سکیورٹی کا مسئلہ توپنجاب سمیت دیگر صوبے بھی اس حوالے سے بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا کہ غیر ملکی ٹیمیں اطمینا ن اور سکون کے ساتھ یہاں میچ کھیل سکیں۔

مجھے یقین ہے کہ حالات بتد ریج بہترہوں گے تو بیرون ملک سے ٹیمیں یہاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دے کر منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔کھیل معاشرے میں نظم وضبط کو فروغ دینے کے ساتھ ٹینشن میں کمی کاباعث بنتے ہیں۔آج کے دن کا یہ واضح پیغام ہے کہ جب کپتان ایک ہوں تو ٹیم بھی جان لڑا دیتی ہے اور کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔

ایشین گیمز میں ویمن کرکٹ ٹیم نے بھی ایک کپتان کی قیادت میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اورملک و قوم کیلئے ایک اعزاز حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صوبہ پنجاب کے ہرڈویژن میں صرف خواتین کیلئے مختص کرکٹ گراوٴنڈز بنائے جائیں اوراس ضمن میں پنجاب حکومت اورپاکستان کرکٹ بورڈ صوبے کے 9ڈویژن میں صرف خواتین کیلئے مختص کرکٹ گراوٴنڈ بنانے کے حوالے سے مشترکہ پلان مرتب کریں ۔

پنجاب حکومت اس ضمن میں تمام اخراجات برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے مطالبے پر ماڈل ٹاوٴن میں کرکٹ گراوٴنڈخواتین کھلاڑیوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ گراوٴنڈ کل تک کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی جائے تاکہ خواتین کھلاڑی یہاں پریکٹس کرسکیں اور میچ کھیل سکیں۔ وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہماری ہمیشہ بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے ۔

شہبازشریف نے پہلے بھی ہمیں جیتنے پربلایاتھا اورہماری حوصلہ افزائی کی تھی اور آج پھر ہمیں عزت دی ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چےئرمین پی سی بی شہریار خان اور چےئرپرسن بشریٰ اعتزاز نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ارکان اسمبلی میاں نصیر احمد، تہیہ نون، حنا پرویز، سیکرٹریز اطلاعات، سپورٹس ،ڈی جی سپورٹس کے علاوہ کبڈی ٹیم کے کھلاڑی اور مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 19:12:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :