عمر گل افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

اپنے تجربے سے افغان باؤلرز کی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا:عمر گل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اپریل 2022 13:19

عمر گل افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2022ء ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کو افغانستان مینز ٹیم کا نیا بولنگ کوچ اور کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے 37 سالہ عمر گل نے کہا کہ وہ 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر میں 400 سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے کہا کہ ابتدائی طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ تین ہفتوں کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا جس کے مکمل ہونے کے بعد یہ ممکن ہے کہ توسیع کی جائے گی۔

عمر گل نے کہا کہ پی ایس ایل، کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد ایک بین الاقوامی ٹیم سے منسلک ہونا خوشی کی بات ہے۔ میں اپنے تجربے سے افغان باؤلرز کی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز گراہم تھورپ کو چند روز قبل افغانستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 01/04/2022 - 13:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :