فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں میڈ ان پاکستان فٹ بالز کا استعمال کیا جائے گا

پاکستان 1982ء کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سے باضابطہ میچ کے لیے فٹ بال بنانے والا ملک ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اپریل 2022 15:44

فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں میڈ ان پاکستان فٹ بالز کا استعمال کیا جائے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2022ء ) اب جب کہ پاکستان فی الحال پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے فیفا کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا سامنا کر رہا ہے، میگا ایونٹ میں پاکستان کا تعاون ورلڈ کپ کا آفیشل میچ بال ہے، فیفا کی جانب سے حال ہی میں 'الریحلہ' نامی آفیشل میچ گیند کی نقاب کشائی کی گئی۔ میچ کی گیند پاکستان میں بنتی ہے اور اسے دنیا کی دوسری سب سے بڑی سپورٹس کمپنی ایڈیڈاس تیار کرتی ہے۔

’الریحلہ‘ کا ترجمہ عربی میں 'سفر' کے طور پر ہوتا ہے اور ایڈیڈاس کے مطابق اس میں فن تعمیر، مشہور کشتیاں اور میزبان ملک قطر کا جھنڈا شامل ہے۔ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ایک شاندار تقریب میں میچ گیند کی رونمائی ورلڈ کپ کے سابق ہسپانوی فاتح کپتان ایکر کیسیلا اور سابق برازیلین فٹبالر کاکا نے کی۔

(جاری ہے)

یہ لگاتار 14ویں گیند ہے جسے ایڈیڈاس نے میگا ایونٹ کے لیے تیار کیا ہے۔

پاکستان 1982ء کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سے باضابطہ میچ کے لیے فٹ بال بنانے والا ملک ہے تاہم پاکستان نے 2010ء میں جنوبی افریقہ اور 2014ء میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم نہیں کیے تھے لیکن انھیں روس میں ہونے والے 2018 کے ورلڈ کپ کے لیے میچ گیندوں کی تیاری کا ٹھیکہ فراہم کیا گیا تھا۔ ارجنٹائن کے سپر سٹار، لیونل میسی اور جنوبی کوریا کے سٹار سون ہیونگ من ایڈیڈاس کے آفیشل میچ گیند کے پروموشنل سٹار تھے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022ء 21 نومبر کو قطر میں شروع ہونے والا ہے۔ 32 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا ڈرا جمعہ کی رات دوحہ میں ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2022 - 15:44:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :