جشن بہاراں باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار وومن نے جیت لیا

جمعہ 1 اپریل 2022 16:55

جشن بہاراں باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار وومن نے جیت لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2022ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام جشن بہاراں دو روزہ باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں کھیلا گیا جو گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار وومن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں اسلامیہ باسکٹ بال کلب، پنجاب کالج،گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آ باد،گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فاروومن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا محمد طارق نذیرمہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ناہید قادر،وائس پرنسپل مسز عطیہ بشارت،ڈویژنل سپورٹس آفیسررانا حماد اقبال، اسسٹنٹ پروفیسروانچارج سپورٹس مسز رخسانہ بتول،مسزعائشہ ظفر،طارق نواز،سدرہ یونس،جاوید اقبال،منزہ مبارک ودیگر آفیشل اور کھلاڑی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے روزپہلا میچ اسلامیہ باسکٹ بال کلب اور پنجاب کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو اسلامیہ باسکٹ بال کلب نے جیتا،دوسرا میچ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آ باد اور گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج ے جیت لیا، تیسرا میچ اسلامیہ باسکٹ بال کلب اور گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے درمیان کھیلا گیا جو اسلامیہ باسکٹ بال کلب نے جیت لیا۔

پہلے روز کے چوتھے میچ میں گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد اور پنجاب کالج فار ویمن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے دوسرے روز گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج نے پہلی پوزیشن جبکہ اسلامیہ باسکٹ بال نے دوسری پوزیشن اورتیسری،چوتھی پوزیشن کامیچ پنجاب کالج اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آ باد کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد نے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2022 - 16:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :