نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو 118 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، ٹام لیتھم کی سنچری

ہفتہ 2 اپریل 2022 13:25

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو 118 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، ٹام لیتھم کی سنچری
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2022ء) نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو 118 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ہالینڈ کی ٹیم 265 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی، ٹام لیتھم کو 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، ٹام لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، ہالینڈ کی جانب سے لوگن وین بیک نے 4 اور فریڈ کلیزن 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ہالینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 34.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، باس ڈی لیڈے 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے تین جبکہ کائل جمیسن اور ایش سودھی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 13:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :