فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے دوران مداح نے سیلفی کیلئے اسٹار لیونل میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا ،ویڈیو وائرل ہوگئی

ہفتہ 2 اپریل 2022 15:08

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے دوران مداح نے سیلفی کیلئے اسٹار لیونل میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا ،ویڈیو وائرل ہوگئی
زیور خ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے دوران مداح نے سیلفی کے لیے اسٹار لیونل میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ارجنٹینا اور ایکواڈور کے درمیان کھیلے گئے میچ کے ختم ہونے کے بعد ایک مداح نے گراؤنڈ میں دھاوا بولا اور فٹبال اسٹار لیونل میسی کو پکڑ لیا۔مداح نے 34 سالہ میسی کو گردن سے پکڑ کر تصویر میں آنے پر مجبور کر دیا اور مداح کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میسی پریشان اور کافی بے چین نظر آئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مداح کو سیکیورٹی حکام نے گراؤنڈ سے باہر نکالا لیکن وہ میسی کے ساتھ سیلفی کی ویڈیو بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں مداح نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میسی کے ہمراہ بنائی گئی سیلفی اور ویڈیو شیئر کی اور میسی کا ان تمام ’’خوشی کے لمحات‘‘کے لیے شکریہ ادا کیا جو انہوں نے گزشتہ برسوں میں اپنے کھیل کے ذریعے دیے۔

(جاری ہے)

مداح نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ صرف ایک بار جیتے ہیں اور ایک بار میرے لیے کافی ہے کیونکہ میں اب تک کے عظیم ترین کھلاڑی سے ملا ہوں۔میسی سے مخاطب ہوتے ہوئے مداح نے لکھا کہ ’آپ کا شکریہ ان تمام خوشگوار لمحات کے لیے جو آپ نے اپنے شاندار کھیل کے ذریعے کئی برسوں میں مجھے دئیے۔مداح نے لکھا کہ میں آپ سے اور آپ کے کھیل سے بہت پیار کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 15:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :