ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس26 اپریل سے شروع ہو گی

پیر 4 اپریل 2022 12:51

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس26 اپریل سے شروع ہو گی
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 75 واں ایڈیشن 26 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 712.46 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 26 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگی،ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں برطانوی سائیکل سوار جیرائنٹ تھامس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا جو بیلجیم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 12:51:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :