لاڑکانہ کی ٹیم نے شہید بے نظیر بھٹو ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 5 اپریل 2022 15:40

لاڑکانہ کی ٹیم نے  شہید بے نظیر بھٹو ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ  جیت لیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2022ء) لاڑکانہ کی ٹیم نے  شہید بے نظیر بھٹو ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ  جیت لیا۔فاتح ٹیم نے فائنل میں کوئٹہ کو 1-5 گول سے شکست دی۔ حکومت سندھ کی جانب سے ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے سکھر میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، لاڑكانہ  کی ٹیم نے فائنل جیت لیا ۔  سکھر میں منعقدہ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاڑکانہ اور کوئٹہ کے مابین مقابلہ  ہوا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کی ٹیم نے کوئٹہ کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی اس طرح لاڑکانہ کی ٹیم نے با اسانی یہ مقابلہ جیت کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اس موقع پر فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سید کمیل حیدر شاہ اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اعلی سکھر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سکھر میں اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہونا چاہیے تاکہ خواتین بھی کھیلوں میں آگے آئیں ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ارگنائزر ارم بلوچ ، ثونیہ خان ، فائزہ قریشی ، میڈیم سائرہ بھٹی ، میڈیم راحیلہ اورعارف محمود بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 15:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :