کرکٹر راشد خان نے ماہِ رمضان میں شیف کے فرائض سنبھال لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

جمعرات 7 اپریل 2022 13:33

کرکٹر راشد خان نے ماہِ رمضان میں شیف کے فرائض سنبھال لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) افغان کرکٹر راشد خان نے ماہِ رمضان میں شیف کے فرائض سنبھال لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راشد خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھانا بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان بڑے ہی پٴْراعتماد انداز میں چکن کڑی بنا رہے ہیں اور ویڈیو میں اٴْنہوں نے مداحوں کی آسانی کے لیے مکمل ترکیب دکھائی۔

(جاری ہے)

راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ افطاری کے لیے افغان چکن کڑی بنا رہے ہیں۔اس ٹوئٹ پر راشد خان کے دٴْنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرشروع ہوگئے ۔مقصود احمد بٹ نامی صارف نے راشد خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کررہے ہو۔علشبہ نامی صارف نے پوچھا کہ کیا آپ سنگل ہیں میں اپنے لیے پوچھ رہی ہوں۔ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ چکن کی بجائے بیف کا سالن بناتے تو مزید لذیذ ہوتا۔ صارف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلی بار آپ بیف کڑی بنانے کی کوشش کریں گے اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔
وقت اشاعت : 07/04/2022 - 13:33:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :