گلگت میں باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ جون میں ہوگا

جمعہ 8 اپریل 2022 15:17

گلگت میں باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ جون میں ہوگا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) گلگت میں باکسنگ کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ جون میں ہوگا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عثمان وزیر کے مطابق ایونٹ میں دنیا کے 8 ممالک شریک ہونگے، ایونٹ نجی بینکس اور نجی اداروں کے تعاون سے کرایا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے جہاں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا وہیں سیاحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
وقت اشاعت : 08/04/2022 - 15:17:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :