چین نے شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا، چینی صدر

چینی عوام دنیا کے عوام کے اتحاد میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں، کانفرنس سے خطاب

جمعہ 8 اپریل 2022 16:55

چین نے شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا، چینی صدر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا ، چینی عوام اولمپک تحریک کی ترقی اور دنیا کے عوام کے اتحاد اور دوستی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز ایک کانفرنس میں تقر یر کے دوران کیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں حاصل کردہ کامیابیوں کا جائزہ لینے اور ان کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والوں کی ستائش کے لیے ایک اہم کانفرنس جمعہ کی صبح میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں، 148 گروپوں اور 148 افراد کو بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس میں ممتاز خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنمائو ں نے انعام یافتہ گروپوں اور افراد کے نمائندوں کو ایوارڈز پیش کیے۔

اس مو قع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام نے دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ مل کر مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا کر ایک بار پھر اولمپک گیمز کا انعقاد کیا ہے اور ایک بار پھر اولمپکس کی شان و شوکت کو ظاہر کیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چینی عوام اولمپک تحریک کی ترقی اور دنیا کے عوام کے اتحاد اور دوستی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران، بیجنگ اور جانگ جیا کھو نے بین الاقوامی کھیلوں کی تنظیموں جیسا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کے ساتھ میزبان شہر کے طور پر کووڈ19 سمیت مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کیا ہے اور دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا ۔

بیجنگ دنیا کا پہلا ڈبل اولمپکس سٹی بن گیا۔اس عظیم کامیابی کا راز کچھ یوں ہے کہ پہلا، سی پی سی کی مضبوط قیادت۔ دوسرا،زیادہ سے زیادہ وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم امور کی انجام دہی کی چین کی صلاحیت۔ تیسرا، مختلف خطرات اور چیلنجوں کو فعال طور پر روکنے اور ان کا جواب دینے کی پالیسی کا نفاذ اور چوتھا، ایونٹ کی تیاری کی عوام کی خدمت کے ساتھ امتزاج کی پالیسی ہے۔
وقت اشاعت : 08/04/2022 - 16:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :