طلحہ طالب ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ، 4 سال کی پابندی کا خدشہ

ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تاشقند کے دوران بھی طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ بھی اچھی نہیں تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 اپریل 2022 12:47

طلحہ طالب ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ، 4 سال کی پابندی کا خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اپریل 2022ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے عالمی تنظیم کی جانب سے قومی ویٹ لفٹرز کے ٹیسٹ میں پی ایس بی کو اعتماد میں نہ لینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو اطلاع نہ دے کر غلط اقدام کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب سے متعلق سے متعلق اچھی خبر نہیں، ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بعد ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو کامن ویلتھ گیمز کے لئے قومی دستے میں شامل نہیں کیا جائے گا، ان پر چار سال کی پابندی کا بھی خدشہ ہے۔

وہ 2024ء کے پیرس اولمپکس سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔ دریں اثناء فیڈریشن کےعہدے دار امجد امین بٹ نے کہا ہے کہ اولمپئن طلحہ طالب کے اب تک 15 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جو منفی ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

البتہ اب تک کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اپنا نمائندہ ہر ملک میں تعینات کیا ہوا ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عالمی تنظیم پاکستانی فیڈریشن کے خلاف بھی ایکشن لے سکتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تاشقند کے دوران بھی طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ بھی اچھی نہیں تھی۔
وقت اشاعت : 09/04/2022 - 12:47:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :