محمد رضوان اور چتیشور پجارا سسیکس کائونٹی کیلئے اکٹھے کھیلیں گے

پاکستانی ٹیسٹ نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے سسیکس کاؤنٹی کلب جوائن کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 اپریل 2022 15:57

محمد رضوان اور چتیشور پجارا سسیکس کائونٹی کیلئے اکٹھے کھیلیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2022ء ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور ہندوستان کے چیتشور پجارا ایک جیسی جرسی پہننے کے لیے تیار ہیں کیونکہ دونوں کھلاڑی سسیکس کے ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے سسیکس کاؤنٹی کلب جوائن کر لیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر چیتشور پجارا بھی اسی کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں روایتی حریفوں کے لیے کھیلنے کے باوجود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک ساتھ کھیل کر اپنے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔ محمد رضوان اور چیتشور پجارا دونوں ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

دونوں کرکٹرز نے انگلش موسم گرما کا آغاز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ کرنے پر جوش کا اظہار کیا۔
محمد رضوان اور چیتشور پجارا 14 اپریل کو ڈربی شائر کے ساتھ سسیکس لاک ہارن کے طور پر ایکشن میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔                                                                                        
وقت اشاعت : 13/04/2022 - 15:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :