بمراہ آپ سے بہتر باولر ہے، ڈیل سٹین نے بھارتی ٹرول کی بولتی بند کر دی

’’مجھے یقین ہے کہ وہ ہے کیوں کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں‘‘: سابق پروٹیز پیسر کا منہ توڑ جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اپریل 2022 13:00

بمراہ آپ سے بہتر باولر ہے، ڈیل سٹین نے بھارتی ٹرول کی بولتی بند کر دی
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اپریل 2022ء ) لیجنڈری جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل سٹین، جن کو 21ویں صدی کے بہترین تیز گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، اپنے دور کے سپر سٹار ہیں جو اپنی فاسٹ بولنگ اور جارحانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر بھارتی ٹرول کو منہ توڑ جواب دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سٹین نے ایک بڑی مچھلی پکڑے ہوئے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی اور اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا وہ ایسا مواد دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فالو کریں۔

ایک ہندوستانی کرکٹ مداح نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سٹین کی بے عزتی کی کہ ہندوستانی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ان سے بہتر باؤلر ہیں۔ اپنا حوصلہ کھوئے بغیر 38 سالہ ڈیل سٹین نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ وہ بہتر ہے کیوں کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں‘‘۔

(جاری ہے)

سٹین کے فوری اور دلچسپ جواب کو 8000 سے زیادہ لائکس اور 2,000 ری ٹویٹس ملے، جو کہ ابتدائی پوسٹ کے جوابات سے زیادہ ہے۔

سابق پروٹیز پیسر نے گزشتہ سال تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے 16 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کیا۔ ڈیل سٹین نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ ڈیل سٹین نے تینوں فارمیٹس میں کھیلے گئے 265 بین الاقوامی میچوں میں 23.37 کی اوسط سے 699 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 14/04/2022 - 13:00:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :