پاکستان کی مہم ایشین گیمز ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی ختم، صرف پانچ تمغے جیتے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:14

انچیون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) یشین گیمز میں جمعے کو پاکستان کا سفر زیادہ تر ناکامیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ برسوں کی تیاری اور کامیابیوں کے دعووں کے برخلاف پاکستانی دستے نے ایک گولڈ، ایک سلور اورتین برانز میڈلز ہی حاصل کیے۔پاکستان کی مہم گیمز ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی ختم ہوگئی۔ پاکستان کے علی غضنفر تائی کوانڈو کے54کے جی کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کم تیہون کے ہاتھوں پاکستان کے لئے آخری شکست لا سکے۔

اسی ایونٹ میں خواتین کی 73کے جی لاسٹ سولہ میں پاکستان کی ناجیہ رسول کو سخت مقابلے کے بعد برونائی کی نورالعین جعفر سے 3-2سے شکست اٹھانا پڑی، انہوں نے اپنی حریف کا بھر پور مقابلہ کیا۔ مردوں کے کراٹے ایونٹ 55کے جی 1/8فائنل میں پاکستان کے کاشف محمود کو فلپائن کے رومن انتھونی نے با آسانی ایک کے مقابلے میں نو پوائنٹس زیر کیا۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز میں شر کت کے بعد پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں کی دوسرے مر حلے میں ہفتے کو بذریعہ بنکاک وطن واپسی ہوگی۔

دریں اثنا شاندار تقریب میں شروع ہونے والے 17ویں ایشین گیمز 16روز جاری رہنے کے بعد ہفتے کو دلکش اور رنگا رنگ تقریب میں چین کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئے ۔ ان کھیلوں میں پاکستان کی کار کردگی خاصی مایوس کن دکھائی دی، اس نے صر ف پانچ میڈلز جیتے جس میں ایک گولڈ میڈل اسے خواتین کر کٹ میں ملا، پاکستان کے کھلاڑی ہاکی اور اسکواش میں اپنے اعزاز کا دفاع کر نے میں ناکام رہے، ہاکی میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اس نے سلور میڈل جیتا، اسکواش کے کھلاڑیوں نے کوئی حیرت انگیز پر فار منس کا مظاہرہ نہیں کر سکے، پاکستان نے 12سال بعد ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیتا جو محمد وسیم حاصل کرنے میں کام یاب ہوئے، کبڈی ٹیم اپنی پوزیشن بہتر نہ بناسکی اور اس نے اپنے پرانے برانز میڈل پر اکتفا کیا، ووشو میں سید مراتب علی نے پاکستان کے لئے برانز میڈل جیتا۔

ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں کورین ثقافت کو پیش کیا جائے گا، فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، ان کھیلوں میں45ملکوں کے دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان439گولڈ میڈلز کے لئے سخت مقابلہ ہوا، جس میں چینی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا بھر پور ثبوت دیا، اختتامی تقریب کے موقع پر منہاک اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو اسٹیڈیم میں تعینات کیا جائے گا، ان کھیلوں کے منتظمین کا دعوی ہے کہ افتتاحی تقریب میں کوئی کمی اور کسر رہ گئی تھی اسے اختتامی تقریب میں پورا کردیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ ہم چینی میڈیا کی افتتاحی تقریب پر کی جانے والی تنقید کا مکمل جواب دیں گے،ان کھیلوں کا اختتام دلکش اور دلفریب ا?تش بازی پر ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/10/2014 - 13:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :