18 سالہ ڈیوالڈ بریوس نے اے بی ڈویلیئرز کی یاد تازہ کر دی، ایک اوور میں 28 رنز دے مارے

بریوس نے ہندوستانی لیگ سپنر راہول چاہر کے خلاف شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اپریل 2022 12:56

18 سالہ ڈیوالڈ بریوس نے اے بی ڈویلیئرز کی یاد تازہ کر دی، ایک اوور میں 28 رنز دے مارے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2022ء ) جب انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز نے آئی پی ایل 2022ء کی میگا نیلامی میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے انڈر 19 کرکٹر ڈیوالڈ بریوس کے لیے جب بولی لگائی گئی۔ انہوں نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں حصہ لیا لیکن 5 بار کے چیمپئن چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز سے بولی لگانے والی جنگ کے بعد بالآخر ممبئی انڈینز نے 3 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

انہیں اے بی ڈویلیئرز کی وجہ سے بھی خاصہ مقبولیت ملی ہے کیونکہ ان کے شاٹس بالکل اے بی کی طرح ہی ہیں اور یہ ”بے بی اے بی‘‘ کے نام سے بھی اسی لئے مشہور ہیں۔ 13 اپریل کو ڈیوالڈ بریوس نے ظاہر کیا کہ فروری میں آکشن کے دوران ان کے لیے کافی مقبولیت کیوں تھی، ممبئی انڈینز پنجاب کنگز کے خلاف 199 رنز کا تعاقب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پونے میں کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کو جلد کھونے کے بعد ممبئی انڈینز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن بریوس نے ہندوستان کے لیگ سپنر راہول چاہر کے خلاف بڑی شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے راہول چہار کے اوور میں 28 رنز بنائے جو کہ راہول کا آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگا اوور ہے، اس میں بریوس نے ایک چوکا اور 4 لگاتار چھکے لگائے۔
چالاک لیگ سپنر نے اپنی لائن اور لینتھ تبدیل کیں لیکن گیند ایم سی اے سٹیڈیم کے اسٹینڈز میں اڑ جاتے رہی۔ بریوس بڑے ہٹ شو سے اتنا ہی لطف اندوز ہو رہے تھے جتنا کراؤڈ نے انجوائے کیا۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 12:56:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :