انگلش پریمیئر لیگ میں (پرسوں اتوار) کو مزیددو میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 16 اپریل 2022 13:45

انگلش پریمیئر لیگ میں  (پرسوں اتوار) کو مزیددو میچ کھیلے جائیں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2022ء) انگلش پریمیئر لیگ میں(کل اتوار) کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔   پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔  انگلش پریمیئر لیگ میں 17اپریل کو کھیلے جانے والے  پہلے میچ میں  نیو کیسل یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل  کے مقام پر نبرد آز ماہوں گی ۔

(جاری ہے)

  لیسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم اب تک 29 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 11 میچز جیت چکی ہے جبکہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 34 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 15ویں نمبر پر ہے۔ دوسر ے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیمیں لندن سٹیڈیم ،لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بربلے کی ٹیم 18 ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 16/04/2022 - 13:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :