شاداب خان کی مکہ میں افطاری کی تصاویر وائرل ہوگئی

اتوار 17 اپریل 2022 15:15

شاداب خان کی مکہ میں افطاری کی تصاویر وائرل ہوگئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی مکہ میں افطاری کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے میزبان کے ہمراہ افطاری کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)


شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مکہ میں دکاندار نے مجھے افطاری کروائی جو کہ میرے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں دکاندار کی طرف سے کی جانے والی میزبانی اور اس کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کو مکہ مکرمہ دیکھنا نصیب کروائے اور سب کو صحت اور خوشیاں بھی دے۔
وقت اشاعت : 17/04/2022 - 15:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :