انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چھ میچز کا فیصلہ ہوگیا

پیر 18 اپریل 2022 15:24

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چھ میچز کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چھ میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سی ڈی اے کے تعاون سے باسکٹ بال کورٹ ایف سکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یونائیٹڈ کنگز نے تھنڈرز کو 70-40 سے دوسرے میچ میں راولپنڈی چیمپئنز نے جیگوارز کو 33-30 سے، تیسرے میچ میں ایس اے جی نے بال میجیشن کو 52-25 سے، چوتھے میچ میں ریپٹرز ریڈ نے ڈائنامائٹس کو 42-30 سے، پانچویں میچ میں بلز نے ٹائمبر ویلوز کو 45-36 سے اور چھٹے میچ میں ریپٹرز وائٹ نے بحریہ ویلوز کو 37-33 سے ہرا دیا۔

سیکرٹری فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن عوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 15:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :