انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

منگل 19 اپریل 2022 14:45

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے جبکہ دو میچز بارش باعث نہ کھیلے جا سکے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب سی ڈی اے کے تعاون سے باسکٹ بال کورٹ ایف سکس، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈائنامائٹس نے لائیکونز کو 16-58 سے ہرادیا، دوسرے میچ میں ٹائمبر ویلوز نے جیگوارز کو 32-51 سے شکست دی، تیسرے میچ میں ریپٹرز وائٹ نے تھنڈرز کو 33-37 سے اور چوتھے میچ میں جنرلز نے ڈیمینٹیرز کو 9-51 سے ہرادیا جبکہ دو میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 14:45:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :