رمضان فٹ بال چیلنج کپ پشاور میں شروع ،ڈی جی سپورٹس نے افتتاح کیا

منگل 19 اپریل 2022 16:32

رمضان فٹ بال چیلنج کپ پشاور میں شروع ،ڈی جی سپورٹس نے  افتتاح کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2022ء) خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 طہماس سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا جس میں ضلع پشاور کی 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہے ۔چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے فیتہ کاٹ کے کیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی میچ ینگ شاہین فٹ بال کلب اور افغان فٹ بال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین گول سے میچ برابر رہا جبکہ فیصلہ پینلٹی ککس ہے ہوا جس میں افغان فٹ بال کلب نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے برتری حاصل کر کے فتح اپنے نام کرلی،
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 16:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :