باکسر عامر خان سے ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسیڈیز کار سابق باکسر سے کچھ فاصلے پر رکی جس میں سے 2 افراد اترے اور دوڑتے ہوئے عامر کی جانب بڑھے، مسلح ڈاکوؤں نے عامر کے چہرے کی جانب بندوق کی اور 71 ہزار پاؤنڈز (دو کروڑ روپے) مالیت کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اپریل 2022 12:17

باکسر عامر خان سے ڈکیتی کی ویڈیو وائرل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2022ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق باکسر عامر اہلیہ کے ہمراہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کرتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو عامر خان کی اہلیہ فریال محمود نے گزشتہ رات شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسیڈیز کار سابق باکسر سے کچھ فاصلے پر رکی جس میں سے دو افراد اترے اور دورٹے ہوئے عامر خان کی جانب بڑھے۔ مسلح ڈاکوؤں نے عامر خان کے چہرے کی جانب بندوق کی اور 71 ہزار پاؤنڈز (دو کروڑ روپے پاکستانی) مالیت کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

عامر خان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے نے مجھے اور اہلیہ فریال کو انتہائی خوفزدہ کردیا ہے کیوں کہ ہم بندوق کے زور پر لٹنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم لندن میں تو بندوق کے زور پر ڈکیتی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ایسا امریکا میں تو ممکن ہے مگر انگلینڈ میں اس کا خیال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں خوش نصیب ہوں کہ زندہ بچ گیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2022 - 12:17:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :