گوئٹے مالا اور کولمبیا میں فٹ بال میچوں کے دوران مسلح تصادم میں 7افراد ہلاک

پیر 25 اپریل 2022 14:30

گوئٹے مالا  اور کولمبیا میں فٹ بال میچوں کے دوران  مسلح تصادم  میں  7افراد ہلاک
گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) وسطی وجنوبی امریکی ممالک گوئٹے مالا اور کولمبیا میں فٹ بال میچوں کے دوران مسلح تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گوئٹے مالا کے علاقہ ولا کنالس میں انڈور فٹ بال میچ کے دوران مبینہ طور پر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم میں 6افراد ہلاک ہو گئے ۔ جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے شہر سانٹا مارٹا میں سیرا نیواڈا فٹ بال سٹیڈیم میں ہفتے کو ایک میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان لڑائی سے 2افراد شخص زخمی ہو گئے جن میں ایک دم توڑ گیا۔
وقت اشاعت : 25/04/2022 - 14:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :