قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے انکوائری کمیٹی کا اجلاس ملتوی

منگل 26 اپریل 2022 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے انکوائری کمیٹی کا والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران کی مصروفیات کی وجہ سے ایک ہفتے پہلے سے شیڈول اس میٹنگ کو ملتوی کیا گیا ، پانچ رکنی کمیٹی اب 28 اپریل کو ابتدائی مشاورت اور طریقہ کار طے کریں گی۔ڈوپ ٹیسٹ کیلئے انکوائری کمیٹی میں محمد شفیق، شاہد جاوید لودھی، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر لبنی سبطین اور ماجد وسیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 14:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :