قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے انکوائری کمیٹی کا اجلاس ملتوی

منگل 26 اپریل 2022 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2022ء) قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے انکوائری کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی ممبران کی مصروفیات کی وجہ سے ایک ہفتے پہلے سے شیڈول اس میٹنگ کو ملتوی کیاگیاہے،پانچ رکنی کمیٹی اب اٹھائیس اپریل کو ابتدائی مشاورت اور طریقہ کار طے کریں گی۔

(جاری ہے)

عید کے بعد جن سات کھلاڑیوں کا ڈوپ پازٹیو آیاہے، ان کو بلاکر موقف سنا جائیگا۔کمیٹی محمد شفیق، شاہد جاوید لودھی، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر لبنی سبطین اور ماجد وسیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 22:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :