پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ اختتام پذیر

بدھ 27 اپریل 2022 11:02

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ اختتام پذیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں باکسنگ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ یہ کیمپ 10 مارچ کو شروع ہوا تھا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 20 باکسرز حصہ لیا جن میں 17 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

مرد باکسرز میں محمد فہیم، جان زیب خان، زوہیب رشید، محمد دائود خان، اورنگزیب نقیب اللہ، شہاب، محفوظ علی، ذاکر حسین، الیاس حسین، ابراہیم، محب اللہ، سید کامل فرخ، ثناء اللہ، اظہر، محمود الحسن اور عرفان خان جبکہ خواتین باکسرز میں مہرین، اذکہ اشفاق اور فاطمہ زہرا شامل تھیں۔ تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے فرائض ارشد حسین، ضیغم، محمد طارق صدیقی اور نثار خان نے انجام دیئے۔ ناصر اعجاز نے مزید بتایا کہ فیڈریشن نے آئندہ ماہ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام باکسرز شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو کامن ویلتھ گیمز سے قبل جدید تربیت کے لئے ازبکستان بھیجا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 11:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :