سیبسٹین کورڈا اور البرٹ روماس ایسٹوریل اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 27 اپریل 2022 12:09

سیبسٹین کورڈا اور البرٹ روماس ایسٹوریل اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) سیبسٹین کورڈا نے پیری ہیوز ہربرٹ، بینجمن بونزی نے ڈومنک تھیم اور البرٹ روماس نے جورڈن تھامسن کو شکست دے کر ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا، اے ٹی پی کے زیر اہتمام ایسٹوریل اوپن کے دلچسپ مقابلے پرتگال میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کے سیبسٹین کورڈا نے فرانس کے پیری ہیوز ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دی، فرانس کے بینجمن بونزی نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں سپین کے البرٹ روماس نے آسٹریلوی حریف جورڈن تھامسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 4-6 سے زیر کیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 12:09:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :