سری لنکا کے خلاف3 ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7مئی سے شروع ہوگا،ترجمان پی سی بی

جمعرات 28 اپریل 2022 14:14

سری لنکا کے خلاف3 ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی   کرکٹ سیریز کے لئے قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7مئی سے شروع ہوگا،ترجمان پی سی بی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔یہ بات ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز بتائی۔انہوں نے کہا کہ18مئی تک ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہنے والے کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا دبئی میں ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے باعث 17مئی کو اسکواڈ جوائن کریں گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ترجمان کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گلِ فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہ حسن، امِ ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سپورٹنگ سٹاف میں ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ ،بولنگ کوچ سلیم جعفر ،اسسٹنٹ کوچ وقار اورکزئیاسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ صبور احمد ،فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل اور ڈاکٹر محمد خرم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24 مئی،دوسرا26 مئی اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے یکم جون،دوسرا 3 جون اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 5جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/04/2022 - 14:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :