ڈاکٹر ضیاء الدین میموریل رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے فائنل مقابلی کل کھیلے جائیں گے

جمعرات 28 اپریل 2022 15:17

ڈاکٹر ضیاء الدین میموریل رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے فائنل مقابلی کل کھیلے جائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2022ء) ڈاکٹر ضیاء الدین میموریل رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے فائنل مقابلی کل جمعہ کو ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ سکول اورنگی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں رائیل مڈرڈ کا مقابلہ ہمت کلب(دھابیجی) سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں فرنٹیئر سٹی کلب اور پختونخوا یوتھ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

بعد دونوں سیمی فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا اور انڈر-10 کا فائنل میچ کراچی یونائیٹڈ اورنگی اور رائیل مڈرڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ذاکر خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ مسلم کلب کے زیراہتمام ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 28/04/2022 - 15:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :