’اب بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘، شعیب اختر کا سامنا کرنے پر اے بی ڈی ویلیئرز کا اظہار خیال

سابق جنوبی افریقی بلے باز نے شین واٹسن کی پوسٹ کا جواب دیا جہاں انہوں نے شعیب اختر کی تعریف کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 اپریل 2022 16:17

’اب بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘، شعیب اختر کا سامنا کرنے پر اے بی ڈی ویلیئرز کا اظہار خیال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2022ء ) جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے تیز رفتار شعیب اختر کا سامنا کرنے کی بات کی ہے۔ 27 اپریل 2002ء کو شعیب اختر نے اب تک کی سب سے تیز گیند کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے لاہور میں ایک میچ کے دوران تقریباً 160.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی ۔ اس تاریخی موقع کا جشن مناتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر راولپنڈی ایکسپریس کا 2002ء میں شین واٹسن کو زبردست بولنگ کرتے ہوئے ایک کلپ شیئر کیا۔

(جاری ہے)

شین واٹسن کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے کہا ’’اوہ یار! مجھے اب بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ 46 سالہ شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 178 اور 246 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 15 ٹی ٹونٹی مقابلے کھیلے جس میں انہوں نے 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 28/04/2022 - 16:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :