ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی، مزید 4 ویٹ لفٹرز معطل، فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان

طلحہ طالب، ابوبکر کے بعد محمد شرجیل بٹ، غلام مصطفیٰ، عبدالرحمان اور فرحان امجد کو تمام سرگرمیوں میں حصہ لینےسے روکدیا گیا، چاروں پر ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے، چھپنے کا الزام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 اپریل 2022 11:49

ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی، مزید 4 ویٹ لفٹرز معطل، فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2022ء ) ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹرمعطل ہوگئے جب کہ فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان ہے۔ طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد چار مزید پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کردیا گیا۔ مجموعی طور پر چھ ویٹ لفٹرز کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ ہونے کے بعد ویٹ لفٹرز کے ساتھ فیڈریشن پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب ہونے والے تین ویٹ لفٹرز کو بھی معطلی کا سامنا ہے۔ یکم مئی کو انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق محمد شرجیل بٹ، غلام مصطفیٰ، عبدالرحمان اور فرحان امجد کو تمام سرگرمیوں میں حصہ لینےسے روک دیا گیا ہے ، ان چاروں کو ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے، چھپنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹیسٹگ ایجنسی کے مطابق چھ پاکستانی ویٹ لفٹرز عارضی طورپر معطل ہیں، الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی ویٹ لفٹر کو چار سال کی پابندی کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 29/04/2022 - 11:49:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :