اعصام الحق اور جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف ایسٹوریل اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر

ہفتہ 30 اپریل 2022 16:14

اعصام الحق اور جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف ایسٹوریل اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف ایسٹوریل اوپن ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، پرتگال میں جاری ایسٹوریل اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی برطانیہ کے جمی مرے اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس نے پاکستان کے اعصام الحق اور قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈو ویسوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 30/04/2022 - 16:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :