پی ایس ایل 8 کا میلہ 4 شہروں میں سجے گا

پی ایس ایل کا 8واں ایڈیشن آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک مکمل کیا جائے گا، کراچی ، لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مئی 2022 12:58

پی ایس ایل 8 کا میلہ 4 شہروں میں سجے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن کے لیے مجوزہ ونڈو کا تعین کرلیا گیا، ایونٹ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز اس بار چار شہروں میں ہوں گے، ایونٹ کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوری 2023ء میں نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرنا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل 8 کا انعقاد ہوگا، ٹیموں کی 4 شہروں میں آمدورفت کے پیش نظر ٹورنامنٹ کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ شیڈول میں آسانی ہو اور کھلاڑیوں کو مناسب آرام بھی مل سکے۔                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 12:58:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :